Widget Image

Sign Up To The Newsletter

Be part of the Twittistaan community.

دس ایسی چیزیں جو ٹوئٹر پرمزاحیہ نہیں رہیں

کچھ ایسی ٹویٹس اور لطیفے ہوتے ہیں جو ہم روزانہ کی بنیاد پر ٹوئٹر پر پڑھ رہے ہوتے ہیں اور ان اتنا اکتا چکے ہوتے ہیں کہ لکھنے والے کو باقاعدہ ٹویٹ کرنی پڑ جاتی ہے کہ “بھائی،/باجی، اب بس بھی کر دو”، انہی سستے لطیفوں سے تنگ آکر فتح خان نے ہمیں یہ اک جذباتی تحریر لکھ بھیجی ہے۔ ضرور پڑھیے اور اگر مزہ آئے تو شیئر بھی کیجیے۔

[spacer color=”217DD9″ icon=”fa-twitter” style=”1″]

 اگر آپکی والدہ نے آپکو دوپٹہ پیکو کرانے بھیجا ہے تو دوپٹہ پیکو کرائیں، ٹوئٹر پہ نہ بتائیں۔

[spacer color=”217DD9″ icon=”fa-twitter” style=”1″]

 اگر آپکی والدہ کو آپکا کثرت سے موصلاتی آلےکا استعمال گراں گزرتا ہے تو “اور کرو موبائل یوز” والے لطیفوں سے انکےمزاج پےکوئی فرق نہیں پڑےگا۔

[spacer color=”217DD9″ icon=”fa-twitter” style=”1″]

 گھر پہ ٹینڈے پکنے کی بنیادی وجہ آپ کے وزن میں کمی لانا ہے۔ خاموشی سے کھائیں، ریٹویٹس نہ بنائیں۔

[spacer color=”217DD9″ icon=”fa-twitter” style=”1″]

 ہمیں اس بات کا بخوبی علم ہےکہ آپ بریانی کیلئےاپنا جےجےوالا کٌرتا بھی گندا کرا لیں گے لیکن ایسی چیزیں اب طنزومزاح کے دائرے سے میلوں دور ہیں۔

[spacer color=”217DD9″ icon=”fa-twitter” style=”1″]

 دورِحاظر کی سائنس مریخ پہ تشریف فرما ہے اور آپ ٹوتھ پیسٹ کے نمک میں دفن ہیں ابھی تک۔

[spacer color=”217DD9″ icon=”fa-twitter” style=”1″]

 “دنیا میں دو قسم کےلوگ ہوتے ہیں” جی ہاں ایک آپ اور دوسری کِم کرادشن۔

[spacer color=”217DD9″ icon=”fa-twitter” style=”1″]

 “فرینڈز” ڈرامہ کوختم ہوئےاک دہائی گزر گئی ہے۔ اٌسکے مکالمے ہمیں رٹ چکےہیں سلبریٹی صاحب۔

[spacer color=”217DD9″ icon=”fa-twitter” style=”1″]

اسلام آباد آپ کے ذہن سے بڑا ہے اور کراچی میں بارش کے نہ ہونے سےآپ کی مزاح کی صلاحیتوں میں واضح کمی آئی ہے۔

[spacer color=”217DD9″ icon=”fa-twitter” style=”1″]

 پی ٹی سی ایل کی ہٹ دھرمی زمانہِ قدیم سے جاری ہے، اور اس پہ بننے والے لطیفے اپنی موت آپ مر چکےہیں۔

[spacer color=”217DD9″ icon=”fa-twitter” style=”1″]

 ممنون حسین کی خاموشی سے ریٹویٹس نہ اٹھائیں جائیں

[spacer color=”217DD9″ icon=”fa-twitter” style=”1″]

Post a Comment